Latest Urdu News from Pakistan & the World. Latest Breaking Urdu News about Politics, Sports, Business,Showbiz, Politics, Cricket, Technology, Fashion and more

- Advertisement -

کھانے سے پہلے اپناوزن چیک کرائیں ۔۔۔معروف ریسٹورنٹ نے شدیدتنقیدکے بعد بڑااقدام اٹھالیا

- Advertisement -

54

- Advertisement -

بیجنگ (اردو نیوز )چین میں ایک ریستوران نے خوارک کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے شروع کی گئی قومی مہم کے تحت پالیسی بنائی تھی کہ ریستوران میں داخل ہونے سے پہلے گاہکوں کا وزن چیک کیا جائے، تاہم تنقید کے بعد ریستوران انتظامیہ نے معافی مانگ لی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے چنگ شا کے مرکزی شہر میں واقع بیف ریسٹورنٹ پر جمعے کو بنائی گئی پالیسی پر سخت تنقید کی۔

چائنہ نیوز سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق گاہکوں کو کہا گیا کہ وہ وزن کرنے والی مشین پر کھڑے ہوں اور اپنے وزن اور ڈشز کے مطابق ایپ میں ڈیٹادرج کریں۔چینی صدر شی جن پنگ نے رواں ہفتے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ خوراک کو ضائع مت کریں کیونکہ کورونا وائرس اور سیلابوں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔چین میں جب لوگوں کے گروپ کھانے کے لیے ریستورانوں میں آتے ہیں تو ضرورت سے زیادہ کھانا آرڈر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انہونی ہوگئی، دو ماہ کا بچہ بول پڑا، واقعہ کہاں پیش آیا ؟ ویڈیو وائرل

- Advertisement -

- Advertisement -

URDU NEWS HD
URDU NEWS HD

لہٰذا چینی صدر کی اپیل کے بعد ریستورانوں کے باہر سائن بورڈ آویزاں کیے گئے جن پر لکھا تھا کہ ’آپریشن خالی پلیٹ۔‘اس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر اس معاملے سے متعلق ہیش ٹیگز چلنا شروع ہو گئے

جنہیں تین کروڑ لوگوں نے دیکھا۔بعد ازاں ریستوران نے لوگوں کا ردعمل دیکھتے ہوئے سنیچر کو معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا اصل مقصد خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا تھا۔ ہم نے کبھی گاہکوں کو مجبور نہیں کیا کہ وہ اپنا وزن کروائیں۔‘چین کے سرکاری میڈیا نے خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.