لاہور – محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبے بھر کے سکولوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا۔
محکمہ نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ لیول تک کے طلباء کے لیے تمام مضامین کے لیکچرز میں استعمال ہونے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن بنائی گئی ہے۔ یہ ایپ طلباء کو ٹیوشن فیس ادا کرنے سے بچائے گی۔
اسی دوران محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے 10 موبائل سکولز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔