Latest Urdu News from Pakistan & the World. Latest Breaking Urdu News about Politics, Sports, Business,Showbiz, Politics, Cricket, Technology, Fashion and more

- Advertisement -

پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

- Advertisement -

149

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی ادارے ڈریپ نے چینی کمپنی سائینو فارم کی کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد: پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، سائینو فارم نے بذریعہ این آئی ایچ اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جس پر ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا۔

- Advertisement -

اجازت ملنے کے بعد اب چینی کرونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، سائینو فارم نے کرونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے، اور یہ چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ ہے۔

- Advertisement -

سائینو فارم کی کرونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فی صد ہے، پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کرونا

سائینو فارم سے لینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان سائینو فارم سے کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدے گا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.