پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر سینڈر آرینڈز مینز ڈبلز میں اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
مراکش میں اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن جاری ہے، جہاں شائقین ایک دلچسپ ٹینس ایکشن کا مشاہدہ کر سکیں گے۔
مینز ڈبلز ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے مشہور ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ ہم منصب سینڈر آرینڈز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ہسپانوی حریف پیڈرو مارٹینز پورٹو اور ہم وطن جیم انتونی مینار کلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔