انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا۔
پوڈ کاسٹ پر میزبان نے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن سے پوچھا کہ بابر اعظم کو کیوں منتخب نہیں کیا گیا، کیا یہ بہت مہنگا تھا؟ جواب میں فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ بابر کو ہنڈریڈ لیگ میں منتخب نہ کرنے پر حیران ہوں، میں بابر کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے دگنی رقم کی پیشکش کروں گا اور اپنا پورا بجٹ اسے منتخب کرنے کے لیے استعمال کروں گا۔
جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ‘لیکن میرے خیال میں بابر کی دستیابی میں مسئلہ ہے کیونکہ انہیں منتخب نہیں کیا جا سکتا’۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کو ہنڈریڈ لیگ ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا جب کہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے منتخب ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی تھے۔