Latest Urdu News from Pakistan & the World. Latest Breaking Urdu News about Politics, Sports, Business,Showbiz, Politics, Cricket, Technology, Fashion and more

- Advertisement -

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر دفتر خارجہ کا رد عمل آگیا

- Advertisement -

21

- Advertisement -

اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیے جانے کے معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ تحویل میں لیے جانے کا معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن ، متعلقہ حکام اور پی آئی اے سے رابطے میں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا میں طیارہ تحویل میں لیے جانے کے بعد مسافروں کو متبادل ذرائع سے بھیجے جانے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں، مسافر آج رات کوالالمپور سے پرواز ای کے 343 سے روانہ ہوں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو کوالا لمپور میں تحویل میں لیا گیا ہے۔ یہ طیارہ 12 سال پہلے لیز پر لیا گیا تھا، پی آئی اے کا متعلقہ کمپنی کے ساتھ لیز کی رقم کا تنازعہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم لیز دینے والی کمپنی نے اچانک ملائیشیا کی عدالت سے حکم امتناع لے کر طیارہ تحویل میں لیا۔

- Advertisement -

- Advertisement -

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.